سونو سود کے خلاف ٹیکس میں ہیرا پھیری کے ٹھوس ثبوت مل گئے

September 18, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سود کے گھر اور دفتر سمیت6 ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے مسلسل تیسرے دن چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ کو ان چھاپوں میں ٹیکس کی ہیرا پھیری کے ٹھوسثبوت ملے ہیں۔ یہ ٹیکس کی ہیرا پھیری سونو سود کے پرسنل فائنانس سے متعلق ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپنی فلموں سے ملنے والی فیس میں ٹیکس کی بدعنوانی دیکھی گئی ہے۔ ان بدعنوانیوں کے بعد اب انکم ٹیکس محکمہ سونو سود کی چیریٹی فاونڈیشن کے اکاونٹس کی جانچ بھی کرے گی۔ یہ تاخیر اس لئے ہوئی ہے کیونکہ ان کا اکاونٹنٹ سفر کر رہا تھا۔ سونو سود پر یہ کارروائی بدھ سے شروع ہوئی ہے اور ممبئی اور لکھنو کی 6 جائیدادوں کی تحقیقات کی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں سونو سود کے اکاونٹس میں بھاری ٹیکس کی ہیرا پھیری کے ثبوت ملے ہیں۔