منگنی کے بعد برٹنی اسپیئرز کا انسٹا اکاؤنٹ بند

September 20, 2021

مشہور پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

حال ہی میں ایرانی نژاد شخص سے انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ انسٹاگرام نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر اُنکا اکاؤنٹ بند کردیا۔

برٹنی اسپیئرز کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جب مداح برٹنی اسپیئرز کا پروفائل کھولتے ہیں تو انہیں ’یوزر ناٹ فاؤنڈ‘ دِکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کی مشہور و معروف پاپ گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے دیرینہ ایرانی دوست سیم اصغری سے منگنی کی تھی۔

27 سالہ سیم اصغری ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے ، 12 برس کی عمر میں لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اب ایک کامیاب اداکار ہیں۔