امریکی صحافی عمران خان اور پاکستانی عوام کے شکرگزار

September 20, 2021


امریکی صحافی گلین بیک نے افغانستان سے صحافیوں اور امریکیوں کے انخلاء میں مدد پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گلین بیک نے سوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹر پر افغانستان سے انخلاء میں وزیر اعظم کی مدد کی کہانی بیان کر دی۔

انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ دنیا کے کئی رہنماؤں سے رابطہ کیا لیکن کوئی قریب نہ آیا، لیکن وزیر اعظم عمران سے مدد کا کہا تو وہ فوری طور پر عسکری اور سول وسائل اور عزم کے ساتھ سامنے آئے۔

امریکی صحافی نے کہا کہ پاکستان اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ مزار شریف سے امریکا اور نیٹو اتحادیوں اور خواتین فٹبال ٹیم کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون نے ثابت کر دیا کہ ماضی قریب میں ہونے والی تنقید کے باوجود پاکستان امریکا کا ہر طرح کے حالات میں بہترین ساتھی ہے۔