موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے کارندوں، زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتار

September 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نےمشترکہ کارروائی کرکے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سے انتہائی مطلوب ڈکیت عامر محمد کو گرفتار کر لیا، علاوہ ازیں اینٹی وہیکل لفٹنگ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم راشد بٹ کو2ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2مسروقہ موٹرسائیکلیں اورایک پستول برآمد کرلی ۔علاوہ ازیں اسٹیل ٹاون پولیس نے لنک روڈ پر مبینہ مقابلے میں 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 3ٹی ٹی پستول ،ایک موٹر سائیکل ،2موبائل فون او5ہزارروپے بر آمد کرلیے،جبکہ ساتھی فرار ہو گیا،حیدری پولیس نے پریمئرکالج کے قریب مبینہ مقابلے میں 25 سالہ عثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول اور موبائل فون بر آمد کرلیا، ساتھی فرار ہوگئے۔