اسکوئیڈ گیم کے ادکار سے محبت کا دھوکا، خاتون کو ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز کا چونا لگ گیا
جنوبی کوریا کی 50 سالہ خاتون یہ سمجھتی رہیں کہ وہ نیٹ فلکس ویب سیریز اسکوئیڈ گیم کے مشہور اداکار لی جونگ جے سے آن لائن رومانوی تعلق رکھتی ہیں، لیکن حقیقت میں وہ ایک آن لائن فراڈیے کے جال میں پھنس گئی تھیں۔