دو ٹیمیں کرکٹ کیلئے ہمارا جذبہ ختم نہیں کرسکتیں، ہمایوں سعید

September 21, 2021

فلم اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ کے جذبے کو ختم نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انگلش بورڈ کے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کی خبر پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مایوس کن اور شرمناک فیصلہ ہے۔

فلم اسٹار نے کہا کہ ان تمام سازشوں کے باوجود ہم دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر ابھریں گے۔

اداکار نے کہا کہ ہم نے پہلے اس سے زیادہ بڑے چیلنجز کا سامنا کیا اور ان پر قابو پایا۔ کوئی بھی دو ٹیمیں پاکستان کے کرکٹ کے جذبے کو کبھی نہیں ختم کر سکتیں۔

ہمایوں سعید نے لکھا کہ انشاء اللہ ہم واپس ابھریں گے اور دنیا کی نمبر ون ٹیم کے طور پر واپس آئیں گے۔