عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے قابلِ دید مناظر شیئر کردیے

September 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے میانوالی کے قریب واقع نمل یونیورسٹی کے کچھ قدرتی خوبصورتی سے سرشار مناظر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اس یونیورسٹی کے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ ، یونیورسٹی سے نظر آنے والے اسالٹ رینج کا خوبصورت منظر ، اور نمل جھیل کا دل کو چھو لینے والا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔


وزیراعظم نے یونیورسٹی کے اوّلین مقصد کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ انشاء اللّٰہ! نمل یونیورسٹی میں دانشورانہ مقاصد کے حصول کے لیے بہترین ماحول ہوگا۔‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ہیں جو کہ نمل نالج سٹی کی سرپرستی کرنے والا ادارہ ہے۔