پالتو کتے کیساتھ سفر کیلئے خاتون نے مکمل بزنس کلاس کیبن بُک کروالیا

September 22, 2021

بھارتی خاتون نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ آرام دہ سفر کے لیے ایئر انڈیا فلائٹ کا مکمل بزنس کلاس کیبن بُک کروالیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے چنئی سفر کرنے والی خاتون بیلا نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایئر انڈیا لائن کی ایئر بس میں اکیلے سفر کیا، اس دوران ایئر انڈیا کے بزنس کلاس کیبن میںاس کتے ’مالٹیز‘ اور اس کی مالکن بیلا کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔

ایئر انڈیا کی جانب سے اپنی پالیسیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پسنجر کے متعلق زیادہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

ایئر انڈیا کا بتانا ہے کہ اُن کی ایئر بس کی بزنس کلاس میں 12 سیٹیں ہوتی ہیں اور ممبئی سے چنئی کے سفر کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ اکیلے سفر کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے ٹکٹ فیس کی مد میں ادا کیے۔