عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد

September 22, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو تیسری بار کینیڈا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام کے ذریعے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دی۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کو انتخابی فتح مبارک۔‘

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مزیدپختگی کے لیے میں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔