قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ندیم افضل چن نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کے کان کنوں کے وحشیانہ قتل پر ایک معنی خیز ٹوئٹ کیا تھا اور اس کے کچھ ہی دنون بعد اپنا استعفی وزیراعظم کو بھیج دیا تھا۔
جس کے بعد 16 جنوری کو وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔