جاپانی کار کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

September 23, 2021

اسلام آباد ( نامہ نگار)کاریں بنانی والی ایک جاپانی کمپنی نے پاکستان میں10 کروڑ ڈالرز سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے گزشتہ روزملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدکواس حوالے سے آگاہ کردیا سے ۔ وزارت تجارت کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹویوٹا کارپوریشن پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی، جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار اور ایکسپورٹ کیلئے کی جائے گی ، پاکستان درست سمت میں گامزن ہے ،عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ہم پیداوار بڑھانے کیلئے انڈسٹریلایزیشن کو فروغ دینے پر توجہ دے رہے ہیں ،ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔