انصاف اور انتقام میں فرق کرنا ہوگا، بیرسٹر امجد ملک

September 23, 2021

راچڈیل(ہارون مرزا) پاکستانی وکلاء کی تنظیم اے پی ایل کے صدر چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹرامجد ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہت ہو چکا، نیب کو اب ختم ہوجانا چاہیے، قانون سب کے لئے برابر اور اسکا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔انتقامی اداروں کی بجائے کرمنل جسٹس سسٹم کی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والا نظام مضبوط کریں، دنیا ہمارے احتسابی ڈرامے پر ہنس رہی ہے اور جب بھی نیب بیرون ملک کیسز لیکر جارہی ہے نہ کوئی ان پر یقین کرتا ہے اور نہ کوئی ان کے انتقامی احتساب کے ذریعے حوالگیاں عمل میں آتی ہیں، براڈ شیٹ جیسے مقدمات کے ذریعے لاکھوں پاؤنڈزہاتھ سے دیکر نیب والے گھر آرہے ہیں ،الٹا لٹکا کر کسی سے بھی پیسے لئے جاسکتے ہیں، انصاف اور انتقام میں فرق کرنا ہوگا تاکہ دنیا آپکے بیانئے کو تسلیم کرے پارلیمان کو نیب کی کارکردگی کے اوپر فی الفورتحقیقاتی کمیشن بنانا چاہیے تاکہ پتہ تو چلے کیا کھویا اور کیا پایاانہوں نے نے نیب کی تازہ پریس ریلیز پر کہا کہ لازوال قیادت بے مثال نیب سروس کا خود تعریفی کا حلفیہ بیان کم اور توسیع کی درخواست زیادہ لگ رہایہ پریس ریلیز حزب اختلاف کے راہنما نواز شریف سے شروع ہوکر نواز شریف پر ختم ہوجاتی ہے جو اس لیے افادیت کو کم کرنے کے لئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو چھوڑیں موجودہ وزیراعظم عمران خان کااپنے تحفوں کو ڈکلئیر کرکے توشہ خانے میں جمع نہ کروانے کا عندیہ ، چادر کے حساب کے دعوے کرتی حکومت اور حکومتی اکابرین کی پبلک پرس میں ڈاکوں کی شکائت پر خاموشی اور دائروں میں گھومتی حکومتی تحقیقاتی کمیٹیاں نیب احتساب کی یکطرفہ قلعی کھولنے کو کافی ہے ۔