نور کو اب انصاف مل جانا چاہیے، عدنان صدیقی

September 23, 2021

سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بےدردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کو اب انصاف مل جانا چاہیے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ نور کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو مثالی سزا دی جانی چاہیے کیونکہ کوئی بھی لڑکی ایسی درندگی سے گزرنے کا حق نہیں رکھتی۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ وہ نور کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں، نور کے معاملے میں انصاف غالب آکر رہے گا۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

نور مقدم کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقتولہ کی ابتدائی موصولہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 27سالہ نورمقدم کی موت دماغ کو آکسیجن نہ ملنے سے ہوئی جس کے بعد سر کو سفاکانہ طریقےسےدھڑ سے تیز دھارآلہ سےکاٹاگیا،جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔