بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو اپنا وتیرہ بنالیا، چوہدری پرویز اقبال

September 23, 2021

چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو اپنا وتیرہ بنالیا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اخبار اور سوشل میڈیا پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ان کی یہ ہی کوشش ہے کہ ثابت کیا جاسکے کہ پاکستان غیر محفوظ ملک ہے اور یہاں خانہ جنگی ہے۔

چوہدری پرویز اقبال نے کہا کہ ہمیں بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا ہوگا، دنیا کے سامنے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا ہوگا اور ذمہ داران کو سزا دینی ہوگی۔