کلینکل ٹرائلز کیلئے ٹریننگ انتہائی اہم ہے، ماہرین

September 24, 2021

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) کامسٹیک اور انٹرنیشنل ہسپتال نے جمعرات کو کامسٹیک سیکرٹریٹ میں کنٹرول ٹرائلز کے موزوں پر دو روزہ بین الاقوامی تربیت کا افتتاح کیا، چیئرمین ریسرچ اور ہیڈ آف نیفرولوجی پروفیسر کے ایچ مجتبیٰ قادری نے کنٹرول ٹرائلز کے انعقاد کے لئے تربیت کی ضرورت پر زور دیا اور مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرشید نے پاکستان میں جاری کلینیکل ٹرائلز کے بارے میں آگاہ کیا اور کلینیکل ٹرائلز کے انعقاد میں محققین کی تربیت کے ذریعے صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،، ممبر پرائم منسٹر ٹاسک فورس برائے کووڈ 19 ڈاکٹر غزنہ خالد نے کہا کہ ہمارے پاس کلینیکل ٹرائلز کرنے کی صلاحیت ہے اور ہمیں اپنے محققین کو معیاری ٹرائلز کرنے کی تربیت دینی چاہیے، وائس چانسلرہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان نے افتتاحی سیشن کی صدارت کی، انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور کامسٹیک نے صحت عامہ کے شعبے میں صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی تحقیق کے لئے مشترکہ منصوبوں کو انجام دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔،کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نےکہا کلینیکل ٹرائلز میں شامل اہم اداروں کی شرکت کو سراہا،انہوں نے عالمی معیار کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔