40کروڑ کے ڈیمانڈنوٹس جمع،لیسکو صارفین کنکشنوں کے منتظر

September 24, 2021

لاہور(تجمل گرمانی) لیسکو کے گھریلو صارفین نئے کنکشنوں کیلئے 40کروڑ روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے باوجود کئی ماہ سے کننکشز لگنے کے منتظر ہیں ، 300سب ڈویژنوں میں کئی ماہ سے بجلی کے میٹر ختم ہیں، نئے کنکشنوں کی درخواستیں مسلسل جمع ہو رہی ہیں اور ہر کنکشن کی مد میں 7ہزار روپے ڈیمانڈ نوٹس فیس وصول ہو رہی ہیں، سنگل فیز نئے میٹروں کی ڈیمانڈ 30ہزار ہے ، چار ماہ سے میٹروں کی سپلائی بند ہے ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لیسکو شعبہ سٹور میں صرف 750نئے سنگل فیز میٹر موجود ہیں، نئے کسٹمر ڈائریکٹر رائے اصغر اس معاملے پر خاموش ہیں۔ لیسکو ترجمان نے موقف میں کہا کہ سنگل فیز میٹرو ں کی سپلائی جاری ہے ، 15ہزار نئے میٹر مل چکے ہیں، دوسری کھیپ بھی جلد پہنچ رہی ہے، نجی کمپنی سے ڈیڑھ لاکھ میٹر پائپ لائن میں ہیں،سٹوروں میں وافر سنگل فیز میٹر موجود ہیں، کسی سب ڈویژن میں قلت ہو تو متاثرہ صارف ان کے دفتر رابطہ کر سکتا ہے۔