ویکسینشن مکمل کرنے کی آخری معیاد31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، طارق حسن

September 24, 2021

پشاور(لیڈی رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ ریجنل سیکرٹری طارق حسن نے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور احمد کی نگرانی میں 15 اکتوبر تک موٹروے اور نیشنل ھای ویز پر گاڑی چلانے والے اور سفر کرنے والے مسافرو کے لیے ویکسینشن مکمل کرنے کی آخری معیاد31 اکتوبر مقرر کی گئی ہےجبکہ 31اکتوبر کے بعد موٹرویز اور نیشنل ہائی ٹرانسپورٹرو اور مسافرو کے خلاف ایکشن لیاجایگا اسی طرح بی آر ٹی میں ویکسینیشن لازمی قراردینے کی مقررہ معیاد تک ویکسینیشن نہ کرنے والو ں کے خلاف کارروائی ہوگی ان خیالات کا ناظہار انھوں نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان پر مشتمل ایک اجلاس میں کیا جس میں ڈ ی کلاس سٹینڈکے اونرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خیبر پختون خواہ کے تما ٹرانسپورٹ اڈوں میں ویکسینشن لازمی اور کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیاجاے گا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ اڈو ںمیں کرونا کے بچاواور ایس ا وپیز پر عمل درآمد کے حوالے سے عوام میں شعور و ٓآگاہی مہم شروع کی جا ئے گی اگر کسی نے بھی ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کیا توسخت کاروائی ہوگی۔