نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ ملتوی کرنا افسوسناک ہے، سابق کرکٹرز

September 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر سابق کرکٹرز کا ردعمل سامنے آ یا ہےمعین خان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے،عالمی سطح پر بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہماری عوام نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت محنت کی،وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جتنی مایوسی آپ کو ہے، اتنی ہی مجھے بھی ہے،اب ہم سب کو مل کر ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی حمایت کرنی ہے،جب ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تو سب ٹیمیں ان کے پیچھے بھاگیں گی،راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا،میرے خیال سے پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے۔