رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے22رکنی کمیٹی قائم، حافظ عمار یاسرسربراہ مقرر

September 25, 2021

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے 22رکنی کمیٹی قائم کردی اور اس کی سربراہی ق لیگ کے وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کو سونپ دی۔ کمیٹی رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماعات کے انتظامات میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے گی۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد حکومتی کمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔