صحت سہولت پروگرام کو 24گھنٹے جاری رکھیں گے،ریاض تنولی

September 25, 2021

پشاور(جنگ نیوز)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اب ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر صحت سہولت پروگرام کو 24گھنٹے جاری رکھنے کے لئے اقدامات شروع کر رہے ہیں اور عوام کی سہولیات کے لئے مزید صحت سہولت کاؤنٹر بنائیں گے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت جو مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ایوب میڈیکل کالج کے کانفرس حال میں کیا گیا اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایچ پی آئی ریاض تنولی، اسٹیٹ لائف ایشورنس کی جانب سے صوبائی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلیم، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سی ای او و ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق میڈیکل ڈائریکٹر عالم زیب سواتی فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام اے ٹی ایچ ڈاکٹر عمران فاروق اور ہسپتال کے تمام تر شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سی ای او و ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے اجلاس کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اس کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایچ پی آئی ریاض تنولی کی جانب سے صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی ایسی حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایچ پی آئی ریاض تنولی کا کہنا تھا کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ سہولت پروگرام کے حوالے سے اچھا کام کر رہی ہے ۔