ایئرایمبولنس کل رات پہنچ جائےگی، جواد عمر

September 25, 2021


کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولنس کل رات گیارہ بجے پہنچ جائے گی۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر شریف ابھی اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ایئر ایمبولنس کل رات گیارہ بجے پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایئرایمبولنس میں صرف والد صاحب جائیں گے۔

جواد عمر نے کہا کہ پیر کو اہلیہ دیبا، شہزاد عمر اور جواد عمر امریکا روانہ ہوں گے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔