کوئٹہ میں مطلع جزوی ابر آلود

September 25, 2021

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادیٔ کوئٹہ سمیت صوبۂ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کم سے کم درجۂ حرارت قلات میں 13، خضدار میں 19، ژوب میں 20، گوادر میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔