مرکزی امن کمیٹی پشاور کا اجلاس

September 26, 2021

پشاور( لیڈی رپورٹر) مرکزی امن کمیٹی پشاور کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین مجیب الرحمن منعقد ہوا مرکزی امن کمیٹی پشاور اجلاس میں چہلم امام کے سلسلے میں بات چیت ہوئی جس میں کہاں گیا کہ ہم سب مل کر دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے کوشش ہوگی کےآپس میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے اس لیے ہم نے پولیس اور تمام اداروں کے ساتھ امن کے لیے ہر مقام اور ہر جگہ ایک پیج پر ہونگے اور مزید کہا کینٹ میں تجاوزات کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر جھگڑےشروع ہے یہ ہماری تمام اداروں سے اپیل ہے فوری طور پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدام کریں تاکہ تاجر برادری کہ آپس میں جھگڑے اور مسائل حل ہو سکےجس میں ہم تمام پشاور کینٹ رہائشی تاجر برادری شرکت کریں گے ۔ میں تقریب کے شرکاء اور مختلف بازاروں صدور اور رہائشی کینٹ میاں محمد عقیل نصیر الدین ظفر منہاس نثار حلیل افتاب احمد عزیز حان شیخ اسلم ناصر حسین رضا نقوی ڈاکٹر صاحب ایس ایچ او محترم حشمت حان صاحب تھانہ غربی علاقے کے معززین شامل تھے اور مزید کہا جناح بازار میں ہونے والے واقعے کے خلاف فوری کارروائی کرے۔