ایلٹن جان سمیت نامور گلوکاروں کی گلوبل سٹیزن لائیو ایونٹ میں شاندار پرفارمنس

September 26, 2021

امریکی شہر نیو یارک میں دنیا بھر میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی، ویکسین کی مساوات اور قحط کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیے گئےا یونٹ گلوبل سٹیزن لائیو میں نامور گلوکاروں کی میوزکل پرفارمنس بھی شامل تھی جس کا آغاز معروف برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان کی اپنے ہٹ گانوں کی شاندار پرفارمنس سے ہوا۔

ایلٹن جان نے اس ایونٹ میں اپنے ہٹ گانے گائے، جن میں گلوکار کے مشہور گانے ’ ٹائنی ڈانسر‘ اور ’یوور سونگ ‘ شامل ہیں۔

اس ایونٹ میں شرکت پر ایلٹن جان کا کہنا تھا کہ ایسے مقاصد کے لیے کسی کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔

گلوبل سٹیزن لائیو ایونٹ کا مقصد ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب درخت لگائے جائیں، دو ارب ویکسین غریب ممالک کو پہنچائی جائیں اور 41 ملین افراد جو بھوک اور افلاس کا شکار ہیں انہیں کھانا پہنچایا جائے۔

اس لائیو ایونٹ کی سوشل میڈیا پر نشریات کا آغاز سیول میں جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بی ٹی ایس کی پرفارمنس سے ہوا۔

جس کے بعد دنیا بھر سے درجنوں پرفارمنس اس ایونٹ کا حصّہ بنیں اور اس میں نیو یارک کے سینٹرل پارک میں گلوکارہ بلی ایلش، کولڈ پلے اور جینیفر لوپیز اس ایونٹ میں شامل ہوئیں، یہی نہیںنیویارک میں برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل بھی اس ایونٹ کے اسٹیج پر موجود تھے۔

پیرس سے براہ راست اس ایونٹ کی نشریات کی میزبانی بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے کی۔