کراچی: معروف کامیڈین عمر شریف کی امریکا منتقلی میں مزید تاخیر

September 26, 2021


معروف کامیڈین عمر شریف کی امریکا منتقلی میں مزید تاخیر ہوگئی، ایئر ایمبولینس کی پاکستان آمد میں تاخیر کے باعث شیڈول میں پھر تبدیلی کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس 12 گھنٹے تاخیر سے کل صبح 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کمپنی نے سی اے اے حکام کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس فلپائن کے شہر منیلا سے کراچی پہنچے گی۔