کسی پاکستانی حکمران نے اوورسیز پاکستانیوں کے جائز مسائل حل نہیں کیے، سعید مغل ایم بی ای

September 27, 2021

برمنگھم ( پ ر)سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی پاکستانی حکمران نے اوورسیز پاکستانیوں کے جائز مسائل حل نہیں کیے، انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے بھی تقریروں میں سبز باغ دکھائے لیکن کوئی ایک مسئلہ حل نہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ میں رہ رہے ہیں، سیاست یہاں کرنی چاہئے اور یہاں اپنے کاروبار کو ترقی دینی چاہیے، جہاں ہمارے بچوں کا مستقبل ہے۔اس لیے اپنے مستقبل کے لیے خود سوچنا چاہیے۔