روشنیوں کے شہر کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، بلاول

September 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت میں محکمہ بلدیات کے وزیر ناصر حسین شاہ کی ملاقات، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ناصر شاہ نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حل ہوتے ہوئے بلدیاتی مسائل کی آڑ لے کر منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گےسندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی دوسری تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہےروشنیوں کے شہر کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، ہم کارکردگی سے اپنا لوہا منواتے رہیں گےچیئرمین پی پی پی نے ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔