آئس لینڈ کا ایوان یورپ کی پہلی خاتون اکثریت والی پارلیمنٹ بن گئی

September 27, 2021

کراچی (نیوزڈیسک ) آئس لینڈ الیکشن میں کامیاب ہونے والوں میں اکثریت خواتین امیدواروں کی ہے جس کے بعد یہ یورپ کی پہلی پارلیمنٹ ہوگی جس میں مرد کم اور خواتین ارکان زیادہ ہوں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئس لینڈ میں ہونے والے الیکشن میں اس بار خواتین امیدواروں نے میدان مار لیا ہے جس کے آئس لینڈ کی پارلیمنٹ یورپ کی پہلی پارلیمنٹ بن گئی ہے جہاں اکثریت خواتین ارکان کی ہوگی۔ملک کے تمام حلقوں سے حاصل ہونے والے حتمی انتخابی نتائج کے مطابق التھنگی میں 63 میں سے 33 نشستیں خواتین نے حاصل کی ہیں جو 52 فیصد بنتی ہیں۔ 2017کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں مزید نو خواتین کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔یورپ میں صرف سویڈن ایسا ملک ہے جہاں کی پارلیمنٹ میں 47 فیصد خواتین شامل ہیں جب کہ آئس لینڈ میں منتخب ہونے والی یہ پہلی پارلیمنٹ ہوگی جس میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔