آئس لینڈ پارلیمنٹ میں خواتین کی اکثریت ممکن نہ ہوسکی

September 27, 2021


آئس لینڈ پارلیمنٹ میں خواتین اکثریت رکھنے والا پہلا یورپی ملک بنتے بنتے رہ گیا۔ آئس لینڈ کے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں خواتین کی نشستیں کم نکل آئیں۔

الیکشن حکام کے مطابق آئس لینڈ کی 63 نشستوں میں سے 30 پر خواتین کامیاب قرار پائی ہیں، جو 47.6 فیصد حصہ بنتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 33 نشستوں پر کامیابی کا اندازہ لگایا گیا تھا جو 52 فیصد تھا۔