اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین کورونا کا شکار بن گئے

September 27, 2021

اردن کے ولی عہد شہزاد الحسین بن عبداللّٰہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

خبرایجنسی نے شاہی عدالت کے حوالے سے کہا کہ شہزاد کی صحت اچھی ہے۔

شاہی عدالت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے شہزادہ حسین میں ہلکی نوعیت کی علامات ظاہر ہوئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کنگ عبداللّٰہ اور ملکہ رانیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت 5 دنوں کے لئے گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق کنگ عبداللّٰہ اور ملکہ رانیہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔