معاشرے میں اخلاقی و تہذیبی انتشار ہے، شعور کی جگہ شور نے لے لی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سیمینار سے خطاب کے دوران جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ معاشرے میں فضیلت کی وجہ کردار بنتا ہے، معاشرے میں اخلاقی اور تہذیبی انتشار ہے، کئی عشروں سے معاشرے میں شعور کی جگہ شور نے لے لی ہے، ہم نکھرنے کے بجائے بکھرنے لگے ہیں۔