روس کے دارالحکومت ماسکو میں کار بم دھماکے میں روسی جنرل ہلاک ہوگیا۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فانل سروروف روسی جنرل اسٹاف آرمی آپریشنل ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے۔
تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کار میں بم یوکرین کی اسپیشل سروسز کی جانب سے نصب کیا گیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔