رسوائی اور شرمندگی حکومت کا مقدر بن چکی ، ن لیگ

September 28, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ رسوائی اور شرمندگی عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے۔ملکی اور غیر ملکی سطح پر مافیا کی حکومت ذلالت اکٹھی کررہی ہے۔جس پاکستان کو نوازشریف نے عالمی سطح پر عزت دلائی عمرانی ٹولہ بے عزتی کا باعث بن رہا ہے۔جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کےلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔گذشتہ روز لاہور آفس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا محور ہی مسلم لیگ ن کی قیادت ہے۔