انٹرا پارٹی انتخابات میں مخلص اور عوامی شخصیات کا چنائو عمل میں لایا جائے،بی اے پی

October 16, 2021

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق واٹس ایپ قیادت پارٹی پلیٹ فارم سے مثبت سیاسی نظریاتی سوچ وفکر عوامی رابط اور ینی اداروں کے وقار واحترام کے جذبہ کو فروغ دینے میں ناکام رہی۔جسکی وجہ سے صوبے میں سیاسی ومعاشرتی انارکی کے ساتھ قوم پرستی اور قومی و ینی اداروں سے ٹکراو جیسے منفی جذبہ کو بڑھاوا ملا۔ یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئراور مرکزی عہدیداروں نے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہی۔ اجلاس میں بی اے پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل میر اسماعیل لہڑی ،مکران ڈویژن کے آرگنازر میر رف رند،خشاں ڈویژن کے آرگنائزرمیر اعجاز سنجرانی ،مرکزی آرگنازنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر،رابطہ سیکرٹری عبدالفتح جمالی ،کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر ولی نوروزئی نے شرکت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ آنے والے انٹرا پارٹی انتخابات بلوچستان عوامی پارٹی کے مخلص نظریاتی کارکنوں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سرپرستوں کیلئے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کے لیے ایسے مخلص سیاسی تجربہ کار عوامی شخصیات کا چناو عمل میں لائیں جو نہ صرف وطن پرست ملی جذبہ سے سرشار ہوں بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور کے عین مطابق بے مثال ترقیاتی وژن عوامی رابط اور ینی اداروں کے وقار واحترام کے مثبت جذبے کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کردار ادا کرنے کی سیاسی وعملی صلاحیت اور جستجو رکھتے ہوں ۔تاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام اور مقاصد کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔