حریم شاہ نے اپنی زندگی کے سیاہ دن کی کہانی سنا دی

October 16, 2021

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے سیاہ دن کی روداد سنائی ہے۔

حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر کچھ ویڈیوز اور اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میںوہ کافی پریشان اور مایوس نظر آ رہی ہیں۔

حریم شاہ کا اپنی ویڈیو پوسٹ میں کہنا ہے کہ ’آج اُن کی زندگی کا سب سے سیاہ ترین دن ہے، وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہیں، اُنہیں بہت مشکلوں سے فلائٹ میںسیٹ ملی ہے اور وہ کافی تاخیر سے بھی ایئر پورٹ پہنچی تھیں، ایئر پورٹ پر اُن کا بہت وقت بھی ضائع ہوا۔‘


حریم شاہ نے مزید کہا کہ ’کیوں کہ وہ سفر کر رہی ہیں اور اس دوران اُن کے بیگ سے اُن کے پرفیومز، باڈی اسپرے، ماؤتھ واش اور ٹوتھ پیسٹ تک نکال کر اُن کی آنکھوں کے سامنے کچرے میں پھینک دیے گئے ہیں، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ سب سامان وہ اپنے ساتھ بیگ میں نہیں لے جا سکتیں۔‘