کورونا سے مزید 17 ہلاکتیں، 720افراد میں وائرس کی تصدیق

October 18, 2021

راولپنڈی ، اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) کورونا وائرس سے مزید 17 افراد ہلاک ، 720 شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، فعال کیسز 26 ہزار رہ گئے، 640 اسپتالوں میں صرف 2 ہزار 46 مریض زیر علاج ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 831 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 720افراد کے کوویڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے، اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12لاکھ 9ہزار 878ہو چکی ہے ،ملک بھر میں کووڈ۔ 19کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 284مریض ہیں ،ایکٹو کیسز کی تعداد 26ہزار 237 ہے۔