پولیس سے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 3 ڈاکو جعلساز گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکلیں برآمد

October 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال تھانے کی حدود بلاک 3 میں مبینہ پولیس مقابلےمیں زخمی 27سالہ ساجدسمیت 3ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا گیا ،دیگرڈاکوئوں میں 22 سالہ محمد سلیم اور25 سالہ محمد آصف شامل ہیں ، ڈاکووں کے قبضے 3ٹی ٹی پستول، گولیاں ،2موٹرسائیکلیں، 3پرس اور6موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، علاوہ ازیں نیو ٹاؤن پولیس نےعوامی شکایات پر کارروائی کر کے انتہائی مطلوب جعلساز ملز م طلحہٰ علی کو گرفتار کر لیا ،پولیس سکے مطابق ملزم دھوکہ دہی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور عوام اور رینٹ اے کار کمپنیوں سے کاریں کرائے پر لینے کے بعد مختلف طریقوں سے فروخت کر دیتا تھا۔