300 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی بازگشت ہورہی ہے، ڈاکٹر فائزہ رشید

October 18, 2021

پشاور( نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کےحاکم وقت سوچھی سمجھی سازش کے تحت ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پاکستانی عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے پھنسا رہی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا پاکستان سے بجلی کی قیمت ٹیکسز اور ریگولیٹریز ڈیوٹیز بڑھانے کے مطالبہ کی وجہ سے عوام پر مزید 300 ارب روپے کے نئےسیل ٹیکس لگانے کی بازگشت ہورہی ہے تاہم نا اہلی اور ناکامی کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی وجہ سے عوام اگلے ماہ سے ایک بار پھر گیس بحران کے لئے تیار رہے جس سے گھروں کے چولہے اور صنعتیں بند ہو جائینگی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں ڈالر اور ضروریات زندگی کی ہر ایک اشیاء کی قیمت میں اضافہ کا رحجان بدستور جاری ہے وہی تبدیلی سرکار نے 3 سالہ دور اقتدار میں ملک کا کوئی ایک ایسا ادارہ نہیں چھوڑا جس کی تذلیل نہ کی ہو انہوں نے کہا کہ عمران خان جب وزیر اعظم نہیں تھے تب وہ اس بات پر بہت تنقید کرتے تھے کہ وزیر اعظم کو بیرون ممالک سے دیئے گئے تحائف پبلک کرنے چاہئے مگر افسوس کہ آج جب عدالت وزیر اعظم سے تحائف کی تفصیلات مانگ رہی ہے تو ٹال مٹول سے کام لےکر کہا جا رہا ہے کہ اس سے عالمی تعلقات خراب ہونے کے بہانے تلاش کر رہی ہے ۔