وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

October 18, 2021


وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم دورے کے دوران گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔

مذکورہ کانفرنس سعودی دارالحکومت ریاض میں 25 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔