• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی، شہباز

The Negative Politics Of Lies Broke In Front Of The Truth Shahbaz

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی ہے، عالمی ریکارڈ یافتہ جھوٹے سیاستدان نے ہر موقع پر بہتان تراشی کا سہارا لیا، بےبنیاد الزامات اور جھوٹ پر بھروسا کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھوٹ کا سہارا عالمی ریکارڈ یافتہ جھوٹے سیاستدان کی دم توڑتی سیاست کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوام کی بےلوث خدمت کی ہے، ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبے مکمل کرنے کے نئے ریکارڈ بنے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملکی تاریخ کی شفاف ترین قیادت پر بےبنیاد الزامات لگانے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین