• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شاہد خاقان عباسی ‘کی زندگی ایک نظر میں

A Glance At Life Of Shahid Khaqan Abbasi

نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تو ن لیگ نے شہبازشریف کو وزرات عظمیٰ کا مستقل اور شاہد خاقان عباسی کو عبوری امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی (عمر58 سال)فوجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے خاندان میں پیدا ہوئے ،اپنے والد اور سابق وزیر خاقان عباسی کے انتقال کے بعد سیاست میں حصہ لیا اور 1988ء سے اب تک 6مرتبہ الیکشن جیت کر اہم عہدوں پر فائز رہے۔

27 دسمبر 1958 کوکراچی میں ایر کموڈور خاقان عباسی کے صاحبزادے شاہد خاقان عباسی میں پیدا ہوئے ۔وہ تعلیمی اعتبار سے الیکٹریکل انجینئر ہیں،انہوں نے کراچی میں کچھ عرصہ پیلے اسکول میں بھی تعلیم حاصل کی ۔

لارنس کالج مری سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا سے بیچلرز آف الیکٹریکل انجینئرنگ جبکہ 1985 میں جارج واشنگٹن یونی ورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا ۔

خاقان عباسی نے امریکا میں مختلف عہدو ٘ں پر کام کے بعد سعودی عرب میں تیل و گیس کے شعبے میں بھی کا م کیا، اپنے والداور وفاقی وزیر خاقان عباسی کے انتقال کے بعد 1988 میں الیکشن میں کامیابی سے سیاسی کیریر کا اغاز کیا۔

1990 میں کامیابی کے بعد پارلیمنٹری سیکریٹری کے عہدے پر کام کیا،1993ء الیکشن میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے سربراہ رہے۔

سبکدوش وزیر اعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی پر اعتماد جاری رکھا اور 1997 میں انہیں چیئرمین پی آئی اے بنایا ، جنرل مشرف کے ملٹری کو کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

صرف 2002 الیکشن میں ہارنے والے خاقان عباسی کو 2013 میں وزیر پیٹرولیم بنائے گئے، خاقان عباسی کے بطور وزیرپٹرولیم بڑے کام میں ملک میں ایل این جی ٹرمینل لگا کر گیس امپورٹ اور قلت پر قابو پانا ہے۔

تازہ ترین