اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردوں نے سٹی سینٹر کے نزدیک راہ گیروں پر وین چڑھا دی، واقعے میں 13 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
حملے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے جنوبی علاقےمیں 4 مشتبہ افراد کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے جب حملہ آور کو روکا تو اس نے فائرنگ کردی،جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا،جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سٹی سینٹر کے قریب ایک سفید وین لوگوں پر چڑھ دوڑی، غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دو دہشت گرد ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوگئے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے پولیس طلب کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق 2دہشت گردوں نےلاس ریمبلاس میں واقع ریسٹورنٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔
واقعے کے بعد سٹی سینٹر کے قریب میٹرو اور ٹرین اسٹیشن بند کردیے گئے ہیں اور لوگوں کو واقعے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں 20افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم اسپین کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وین حملےسےمتعلق حکام سے رابطےمیں ہوں،زخمیوں کو طبی امداد دینا ترجیح ہے۔