• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ اجلاس: پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بورڈ میں پرائیویٹ ممبرز تقرریوں کی منظوری

شہباز شریف — فائل فوٹو
شہباز شریف — فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے بورڈ میں بطور پرائیویٹ ممبرز تقرریوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جن اراکین  کی بطور پرائیوٹ ممبران تقرری کی منظوری دی گئی ہے ان میں سعید اقبال، معظم احمد، مدیحہ خالد، عثمان حیدر اور محمد سجاد فاروقی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فارن کمرشل فنانسنگ فیسیلیٹی کی لندن انٹر بینک آفرڈ ریٹ سے سیکیورڈ اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ پر منتقلی کے معاہدے کی توثیق بھی کی گئی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 25-2024ء اور بحری جہازوں کی درجہ بندی کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے معاہدے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگز کراچی اور بحریہ کلاسیفیکیشن سوسائیٹی کے درمیان ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید