• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے کل عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ— فائل فوٹو
سلمان اکرم راجہ— فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی، پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش کی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آزاد ذہن رکھنے والوں کے لیے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھی دبایا جارہا ہے، ہم ڈر گئے سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہماری نوجوان نسل مایوس ہو چکی ہے، وہ ملک سے فرار چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید