• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانے کے 2018ء کےقانون پر کیس نہیں چل رہا: فیصل چوہدری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانے کا جو قانون 2018ء میں تھا اس پر کیس نہیں چلایا جا رہا۔

فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کیس بنا کر بانیٔ پی ٹی آئی کو اندر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، انہیں جیل میں غیر قانونی طور پر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی 15 ماہ جیل میں رہے، ان پرشک نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر کوئی ڈیل نہیں ہو گی

قومی خبریں سے مزید