• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اور اسپیکر میں چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسپیکر سردار ایاز صادق —فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسپیکر سردار ایاز صادق —فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی ملاقات میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ملاقات کے دوران اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن سے پی اے سی کے چیئرمین کے لیے پینل کے نام مانگے گئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر اصرار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید