• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے وی آئی پی پروٹوکول پر پاپندی لگا دی

Pervaiz Khattak Bans Vvip Protocol

خیبر پختونخوا کےو زیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دوروں کے دوران وی آئی پی پروٹوکول پر پاپندی عائد کر دی ۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ان کے دورے کے دوران صرف ایک سیکیورٹی کی گاڑی رکھی جائے جبکہ موومنٹ کےدوران سڑکیں اور راستے بند نہ کیے جائیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی جانب سے صوبائی چیف سیکریٹری اور آئی جی پی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دوروں کے دوران راستے بند کرکے عوام کو تکلیف نہ دی جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کےسفر کےد وران کسی مقام پر ٹریفک نہ روکی جائے بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے،وزیر اعلیٰ کے ساتھ کوئی قافلہ نہیں جائے گا۔

یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے ساتھ صرف سیکیورٹی کے لیے ایک گاڑی رکھی جائے، دورے کے دوران اسپیشل روٹ نہ لگایا جائے اور نہ اضافی نفری تعینات نہ کی جائے۔

مراسلے میں دورے کےد وران متعلقہ افسران کو الگ گاڑیوں میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تازہ ترین