| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 02:42 am

ڈنیڈن : نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

New Zealand Won The Toss At Dunedin And Bat First

New Zealand Won The Toss At Dunedin And Bat First

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں کیوی ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہی ہے۔

آج کے میچ کے لیے کیوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،انہوں نے اپنی گزشتہ میچ کا وننگ کامبی نیشن برقرار رکھا ہے۔

ادھر پاکستان میں گزشتہ میچوں کی صورتحال دیکھتے ہوئے ایک تبدیلی کی گئی اور  امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گرائونڈ کی پچ رپورٹ یہ ہے کہ وکٹ سلو ہے،جس کی وجہ سے بولنگ میں اسپنرز سے مدد ملے گی۔

اس سے قبل گزشتہ دو میچوں میں نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی تاہم گرین شرٹس کا سیریز میں واپسی کے لیے آج آخری موقعہ ہے۔