• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ کی جانب سے میلاد مصطفیٰ ؐ کی عظیم الشان محفل کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ کی جانب سے 18 اکتوبر پیر کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم و عالیشان محفل کا انعقاد کیا گیا،محفل کی صدارت نائب صدر منہاج القران سندھ و وائس چیئرمین جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ نے کی،ملک کے نامور نعت خوانوں نے بارگاہ رسالتؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے، محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،بعد ازاں یوسف بخاری،ارشاد انجم،صی محمود حسین، عبید رضا،ماسٹر سمیر،محمد واجد علی،خالد حسین،وسیم عباسی،شاہد قادری اور فخرالدین قادری نے نعت رسول مقبولَ پیش کرکے محفل میں رونق بخشی،صدر محفل عامر خواجہ نے کہا کہ سیرت النبیؐ تمام عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے،آپؐ نے 14سو سال قبل ہمیں بتادیا کہ ہمیں اپنی زندگی کو کس طرح سے گزارنی ہے، آپ کے اسوہ حسنہ، حسن سلوک اور انصاف ہی کی وجہ سے اسلام تیزی سے دنیا بھر میں پھیلا،محفل میلاد سے مفتی ارشاد حسین نے سیرت مصطفیٰ ؐپر سیر حاصل خطاب کیا،محفل میلاد میں مملکت پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ےخصوصی دعا اور اختتام پر موئے مبارک کی زیارت بھی کرائی گئی، محفل میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین ،جامع مسجد رحمانیہ کے ٹرسٹی ارشا د راجپوت،جامع مسجد رحمانیہ کے ٹرسٹی مزمل قریشی اور عامر خواجہ کے صاحبزادے حسن سلمان خواجہ سمیت عاشقان رسولَ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر جامع مسجد رحمانیہ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

تازہ ترین