• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، بدعنوان و جبری ریٹائر ججوں کے احتساب، فوجداری مقدمات اندراج کیلئے دائر رٹ خارج

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ نے بدعنوانی میں ملوث ججوں کے احتساب اوران کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کیلئے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی۔ جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈوکیٹ کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بدعنوانی کے مرتکب ججز کےخلاف فوجداری مقدمات چلائے جائیں اور بین الاقوامی قانون و عدالتی پالیسی کے مطابق عدلیہ کو جوابدہ بنایا جائے ۔ بدعنوانی کےخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن 2005 اور قومی عدالتی پالیسی کا نفاذ کیا جائے، پاکستان یو این سی اے سی کا دستخط کنندہ ہے لیکن ابھی تک پاکستان میں اس کی تعمیل کی گئی نہ عدالتی پالیسی پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ ماضی قریب میں جن ججزپر بدعنوانی کے الزامات لگے انہیں یا تو جبری ریٹائر کیا گیا یا صرف ملازمت سے برخاست کیا گیا تاہم ان میں سے کسی کیخلاف بھی اب تک فوجداری کارروائی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین